ریاض، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن معاہدے کے اقدام کا خیرمقدم کیا گیا اورغزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے جامع اور دیرپا معاہدے کی حمایت کی گئی۔
سعودی کابینہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اورخطے میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
اجلاس میں زور دیا گیا کہ اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا یقینی بنایا جائے تاکہ فلسطینی عوام اپنے حق خود ارادیت کو آزادانہ طور پر استعمال کر سکیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل بلا رکاوٹ ہونی چاہیے تاکہ متاثرین تک فوری طور پرخوراک، پانی اورادویات پہنچ سکیں۔
سعودی کابینہ نے واضح کیا کہ مملکت خطے میں پائیدار امن اوراستحکام کے لیے تمام عالمی اورعلاقائی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اکتوبر کیلئے پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
سعودی حکام نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ فلسطین میں مستقل حل نکالنے کے لیے مشترکہ کردارادا کریں۔