بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اورجارح مزاج بلے باز سوریا کمار یادو(surya kumar yadav) کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ٹرافی لینے سے کبھی انکار نہیں کیا، بلکہ وہ تو میدان میں ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے کہ جیت کی تصاویر بنوائیں، لیکن ٹرافی کہیں اور ہی چلی گئی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے2 وزرا مستعفی
سوریا کا کہنا تھا کہ:
“ہم سب میدان میں موجود تھے، موبائل فونز ہاتھوں میں تھے تاکہ یادگار لمحات کی تصاویر بنوائیں، لیکن اچانک ہمیں پتہ چلا کہ ٹرافی اور میڈلز کسی اور جگہ لے جائے جا چکے ہیں، جیسے کسی اور نے جیتا ہو۔”
Big statement from suryakumar Yadav🗣️- “We never said we wouldn’t take the trophy. We waited for one and a half hours with phones in hand, ready for photos. Shivam, Kuldeep, Abhishek went for awards, but they took the medals and trophy elsewhere, thinking they had won.” pic.twitter.com/0PkFpcNfif
— 𝐑𝐮𝐬𝐡𝐢𝐢𝐢⁴⁵ (@rushiii_12) September 30, 2025
انہوں نے مزید بتایا کہ شِوم دوبے، کلدیپ یادو اور ابھیشیک شرما ایوارڈز لینے گئے تھے، لیکن اسی دوران ٹرافی اور میڈلز کسی اور مقام پر منتقل کر دیے گئے۔
ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست،نیپال نے سیریز جیت لی
بھارتی بیٹر نے مزید کہا کہ یہ لمحہ ان کے کیریئر کا یادگار ترین وقت تھا، جسے وہ اپنے خاندان اور پرستاروں کے ساتھ بانٹنا چاہتے تھے، مگر یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔
