پاکستان کے معروف اداکار و ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کر گئے۔
وہ طویل عرصہ سے مختلف امراض میں مبتلا تھے، وہ لالی ووڈ کے معروف ولن ہیں، انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
دو ماہ قبل شہزاد بلا کی ذیابیطس کی وجہ سے ٹانگ بھی کاٹنا پڑ گئی تھی، ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
سلمان خان کے والد کا اعتراف، شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ مذہب تھا
سینئر اداکار کے کریڈٹ پر کئی مشہور کردار ہیں وہ بطور ولن اپنے کردار کے لئے مشہور تھے، شوبز شخصیات کی جانب سے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔
