برازیل کی ریاست ساؤ پالو کے علاقے کاساپاوا سے تعلق رکھنے والے کمیلا المیڈا نے پتے کاٹنے والی چیونٹیاں شامل کرکے منفرد پنیر تیار کیا گیا ہے، جو اب بین الاقوامی ایوارڈز جیتنے والا پنیر بن چکا ہے۔
کمیلا المیڈا کے مطابق اس خطے کے لوگ قدیم زمانے سے ’’ایسا‘‘ نامی چیونٹیاں کھاتے آ رہے ہیں، اس روایت کو منفرد انداز میں پیش کرنے کے لیے انہوں نے اپنے فارم کے بہترین پنیر میں بھنی ہوئی چیونٹیاں شامل کیں، یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا اور دنیا بھر میں اس پنیر کو بے حد پسند کیا گیا، حتیٰ کہ فرانس میں بھی اسے پذیرائی ملی۔
6 تحقیق شدہ جڑی بوٹیوں کی چائے، بلڈ پریشر اور دل کی صحت کیلئے مفید
برازیل کے مشہور ادیب مونٹیرو لوباتو نے ان چیونٹیوں کو ’’برازیلین کیویار‘‘ کا نام دیا تھا، اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے کمیلا نے 2021 میں یہ پنیر تیار کیا، جو مارکیٹ میں آتے ہی بے حد مقبول ہوگیا۔
کمیلا المیڈا کے مطابق ہم چیونٹیوں کو پنیر بنانے کے عمل کے دوران بھون کر شامل کرتے ہیں، کیونکہ کسی اور مرحلے پر یہ ممکن نہیں ہوتا۔
یہ پنیر 2021 میں فرانس کے شہر ٹورز میں ہونے والے ایک بین الاقوامی مقابلے کے لیے بنایا گیا تھا، جہاں اسے کانسی کا تمغہ ملا، بعد ازاں پیرس میں بھی اس کی نمائش کی گئی، جس کے بعد یہ پنیر نہ صرف برازیل بلکہ جنوبی امریکا کے مختلف مقابلوں میں بھی انعامات جیتنے لگا۔
طبی دنیا میں انقلاب، منٹوں میں فریکچر جوڑنے والا سپر گلو تیار
خام A2 دودھ اور بھنی ہوئی چیونٹیوں سے تیار کیا جانے والا یہ پنیر ذائقے میں میٹھا اور ساخت میں سخت ہے، اس میں بادام اور اخروٹ جیسا مزہ، ہلکی سی سونف کی خوشبو اور چیونٹیوں کی خاص کرنچ نمایاں ہوتی ہے۔ یہ پنیر تقریباً 38 امریکی ڈالر فی کلو فروخت کیا جاتا ہے۔
