آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم بریسبین ہیٹ نے بی بی ایل میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون کے قیام کا اعلان کر دیا۔
شاہین شاہ آفریدی فین بے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کر دی جائے گی۔ برسبین ہیٹ کے گابا میں شیڈول پانچوں ہوم میچز کے لیے شاہین بے سے منسوب خصوصی فین زون ہو گا۔
گلین میکسویل انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
یہ فین زون پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے اعزاز میں قائم کیا جائے گا تاکہ پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ شائقین بگ بیش لیگ میں ان کی موجودگی کا جشن منا سکیں۔
شاہین بے، 19 اور 27 دسمبر، 2، 10 اور 18 جنوری کو شیڈول میچز میں فعال ہو گا۔ واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے لیے پاکستان کے شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کیا ہے۔
