برطانیہ میں ایک 36 سالہ خاتون کے ساتھ ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی بلیک نامی خاتون اپنی بیٹی کو دودھ پلانے کے لئے بیدارہوئیں توبیٹی کو جمائی لیتے دیکھ وہ خود بھی جمائی روک نہ سکیں۔
اسی دوران انہیں گردن اوربازو میں جھٹکا محسوس ہوا اور بازو حرکت کرنے سے رک گیا، ہیلی نے اشارے سے شوہرکوایمبولینس بلانے کو کہا اوراسپتال پہنچنے پرڈاکٹر بھی فوری طور پردرد کی اصل وجہ نہ جان سکے۔
بعد ازاں اسکین سے انکشاف ہوا کہ جمائی کے دباؤ کی وجہ سے ہیلی کی گردن کی C6 اور C7 ہڈیاں اپنی جگہ سے سرک گئی تھیں۔
ڈاکٹرزنے اس صورتحال کوغیرمعمولی اورخطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کے بچنے کے امکانات صرف 50 فیصد تھے تاہم فوری سرجری کے بعد ان کی جان بچا لی گئی۔
سرجری کے بعد ہیلی چھ ماہ تک وہیل چیئر پر رہیں اوراب مکمل صحتیاب ہو چکی ہیں۔
انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا، 281 روپے 35 پیسے پر بند
ہیلی کا کہنا ہے کہ صحتیابی کے باوجود وہ آج بھی ہربار جمائی لینے پرخوفزدہ ہو جاتی ہیں اوراکثر گردن، کمراور بازوؤں میں درد محسوس کرتی ہیں، یہ واقعہ دنیا بھر میں دلچسپ اورعجیب ترین طبی واقعات میں شمارکیا جا رہا ہے۔