سابق کرکٹر راشد لطیف نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر بھارت کی کرکٹ ٹیم پر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے پر شدید تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا جو معطلی کا سیدھا کیس بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کسی اور کھیل میں ہوتا تو فوری کارروائی کی جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ آئی سی سی کے چیئرمین، سی ای او، سی ایف او، کمرشل چیف اور ہیڈ آف ایونٹس و کمیونیکیشن سب بھارتی ہیں اس لئے بھارتی ٹیم کی معطلی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اس واقعہ کو کرکٹ کیلئے ایک بدنما دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کھیل کے اسپرٹ اورجنٹلمین گیم کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، ان کے اس رویہ پر سخت احتساب ہونا چاہیے۔
Indian cricket team a good candidate for suspension from @ICC after refusing to collect the #AsiaCup2025 trophy and awards from the ACC Chairman. In any other sport, this would have been an open and shut case. But with ICC Chairman, CEO, CFO, Commercial chief, and head of Events… pic.twitter.com/b27IBWMSZy
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) September 28, 2025
بھارتی ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا جس پر ٹرافی انہیں دینے کی بجائے میدان سے واپس منگوا لی گئی تھی۔ فرضی ٹرافی کی تصویریں شیئر کرنے پر سوشل میڈیا شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کی اور کہا کہ جب اصل ٹرافی نہیں ملی تو فرضی تصویریں بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
ایشیا کپ ٹرافی ، بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو ٹرافی نہ لینے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔ واضح رہے کہ کلدیپ یادیو کو ایونٹ کا بہترین باؤلر اور ابھیشک شرما کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
