ٹیلی ہیلتھ، جسے ٹیلی میڈیسن بھی کہا جاتا ہے، جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے علاج اور طبی مشاورت فراہم کرنے کا ایک طریقہ ہے، اس میں مریض ہسپتال یا کلینک جانے کے بجائے کمپیوٹر، ٹیبلیٹ یا اسمارٹ فون کے ذریعے ڈاکٹر یا ماہر سے رابطہ کرتے ہیں۔
ٹیلی ہیلتھ مختلف صورتوں میں دستیاب ہے، جیسے ویڈیو یا آڈیو اپائنٹمنٹس، شوگر اور بلڈ پریشر معلوم کرنے کے لئے ریموٹ مانیٹرنگ ڈیوائسز، ایپس یا پورٹلز کے ذریعے دوائیوں کے نسخے کی تجدید اور ڈاکٹر سے ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے رابطہ۔
ڈیجیٹل اسکرینز سے آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے آسان طریقے
ٹیلی ہیلتھ کا آغاز ناسا نے 50 سال قبل خلابازوں کی طویل مشنز کے دوران علاج کے لئے کیا، 1990 کی دہائی تک اسے جہازوں میں موجود کارکنوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا گیا، 2000 کی دہائی کے آغاز میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، ویب کیمز، ویڈیو چیٹس اور اسمارٹ فون ایپس نے ٹیلی ہیلتھ کو تیزی سے مقبول بنایا، لیکن 2020 میں کووِڈ-19 کی وبا کے دوران یہ عوامی سطح پر نمایاں ہوا۔
ٹیلی ہیلتھ کے فوائد
بڑھتی ہوئی رسائی: گھر بیٹھے علاج ممکن بنایا، جو دیہی علاقوں، بزرگوں اور معذور افراد کے لئے مفید ہے۔
اخراجات کی بچت: آن لائن اپائنٹمنٹس زیادہ مریضوں کو کم وقت میں سہولت فراہم کرتی ہیں، جس سے مریضوں کا سفر اور ہسپتال میں انتظار کم ہو جاتا ہے۔
ڈاکٹروں تک فوری رسائی: ٹیلی ہیلتھ سے ایسے اسپیشلسٹ سے رابطہ ممکن ہوتا ہے جو مقامی سطح پر دستیاب نہ ہوں۔
مسلسل چیک اپ: شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض باقاعدہ فالو اپ لے سکتے ہیں۔
انفیکشن سے بچاؤ: علاج کے دوران وائرس یا بیماری کے پھیلاؤ سے مریض محفوظ رہتے ہیں۔
صرف گوشت پر مبنی خوراک، کتنا مفید اور خطرناک؟
نقصانات
محدود جسمانی معائنہ: ڈاکٹر براہ راست چیک اپ نہیں کر سکتے، جس سے تشخیص میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
ٹیکنالوجی مسائل: کم تعلیم یافتہ یا بزرگ افراد اسمارٹ فون، انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی کے خدشات: پبلک وائی فائی پر مریض کا حساس طبی ڈیٹا غیر محفوظ ہوسکتا ہے۔
کم پانی پینا صحت کے لئے خطرہ، تناؤ بڑھانے والا ہارمون زیادہ متحرک
ایمرجنسی: ٹیلی ہیلتھ ایمرجنسی حالات کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے، جیسے سینے میں درد یا حادثات کی صورت میں فوری اسپتال جانا ضروری ہے۔
قانونی مسائل: مختلف ممالک کے قوانین اور انشورنس پالیسیوں میں فرق ہو سکتا ہے۔
محدود سہولیات: ٹیلی ہیلتھ سے خون یا یورین ٹیسٹ، ایکسرے، ویکسین، سرجری جیسی سہولیات حاصل نہیں کی جاسکتیں، اس لئے بعض اوقات ہسپتال جانا ضروری ہو جاتا ہے۔