آپریشن بنیان مرصوص میں شکست کا غصہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لے آیا،ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ٹیم نے محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔
صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی بھی ڈٹے رہے،تقریب تعطل کاشکاررہی،پاکستانی کھلاڑیوں نے میڈل وصول کئے،بھارتی ٹیم ٹرافی اورمیڈل لینے نہ آئی۔
سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست بھارت نے ایشیا کپ 2025جیت لیا
بھارتی کھلاڑیوں نے صرف پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف ٹورنامنٹ کے ایوارڈ وصول کیے،پاکستان کرکٹ ٹیم رنرز اپ ایوارڈ لینے کے بعد ڈریسنگ روم میں چلی گئی
شوم دوبے میچ کے گیم چینجر قرارپائے،کلدیپ یادیو ایونٹ کے ویلیو ایبل کھلاڑی ٹھہرے،ابھیشک شرما پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرارپائے۔
پاک بھارت فائنل، ٹاس کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔
