دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے چانس ملا تو اچھی بیٹنگ کروں گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اور میرے لیے سامنے کوئی بھی کھیلے یہ اہم نہیں۔ بلکہ وکٹ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے جلدی وکٹ لے کر مخالف ٹیم پر پریشر ڈالوں۔ حارث رؤف اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔ اور پاکستانی ٹیم ایشیا کپ فائنل میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کرکٹ بورڈ نے صدر ہی تبدیل کر دیا
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم نے آخری 2 میچز بہت اچھے کھیلے ہیں۔ اور مجھے چانس ملا تو اچھی بیٹنگ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلی گیند کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
