سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست بھارت نے ایشیا کپ 2025جیت لیا

Tilak Varma

بھارت نے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 (asia cup)جیت لیا، سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت نے 147 رنز کا ہدف 2 گیندوں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

بھارتی اننگز

بھارت کی پہلی وکٹ 7رنز پر گری،ابھیشیک شرما 5رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،بھارت کی 10کے اسکور پر دوسری وکٹ گری،سوریا کمار ایک رن بنا کر شاہین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاک بھارت فائنل، ٹاس کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے

بھارت کی 20رنز پر تیسری وکٹ گری، شبھمن گل فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے ، انہوں نے 12 رنز بنائے۔ابرار کی گیند پر سیمسن 24رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔دوبے نے  33رنز کی اننگز کھیلی،وہ فہیم اشرف کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے۔تلک ورما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے3وکٹیں حاصل کیں،شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاٹٹنگ کا ایشو:

میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کی چند لائٹس بند ہو گئیں جس کے باعث پاک بھارت فائنل  روک دیا گیا۔ بعدازاں تکنیکی مسئلہ حل ہونے کے بعد آن فیلڈ امپائرز نے میچ دوبارہ شروع کرا دیا۔

پاکستانی اننگز

پاکستان نے ایشیا کپ (asia cup )کے فائنل میں  پہلے کھیلتے ہوئے 146 رنز بنائے۔پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی ،3بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے، 2کھلاڑیوں نے ایک ایک رن بنایا۔

ایک موقع پر پاکستان کے 112 رنز پر ایک کھلاڑی آئوٹ تھا لیکن آخری 9 وکٹیں 33 رنز کا اضافہ کرسکیں ،پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے ، انہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگزکھیلی جس میں 3 چھکے ، 5 چوکے شامل تھے۔

ایشیا کپ کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ،سوریا کمار یادیو ، سلمان آغا کیساتھ کھڑے نہ ہوئے

صائم ایوب نے 14 رنز بنائے ، انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔محمد حارث کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان آئوٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے ، انہوں نے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے ، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔حسین طلعت صرف ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

کپتان سلمان آغا 7 گیندوں پر 8 رنز بنا سکے۔ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین آفریدی تھے وہ بھی بغیر رنز بنائے پویلین لوٹے۔فہیم اشرف بھی صفر پر آئوٹ ہوئے۔حارث رئوف 4 گیندوں پر 6 رنز بنا پائے۔محمد نواز آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے ،انہوں نے 9 گیندوں پر 6 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 وکٹیں حاصل کیں،جسپریت بمرا ، ورون چکراوردی اور اکشر پٹیل کے حصے میں 2،2وکٹیں آئیں۔

سیلیبریشنز:

صاحبزادہ فرحان نے ففٹی بنانے پر پچھلے میچ کی طرح گن سیلیبریشن منانے کی کوشش کی لیکن عین موقع پر رک گئے ، اور صرف بلا فضا میں لہرانے پر اکتفا کیا،واضح رہے انہیں پچھلے میچ میں گن سیلیبریشن منانے پر آئی سی سی کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی۔

ایشیا کپ فائنل، بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کا دبئی نہ جانے کا فیصلہ

بھارتی بیٹنگ کے دوران شبھمن گل کی وکٹ پر شاہین شاہ آفریدی نے بھی جارحانہ سیلیبریشن کی ، وہ جہاز کا سٹائل بنا کر حارث رئوف کی جانب بھاگے۔

Sahibzada Farhan

ٹاس:

ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فائنل میچ میں بھی ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا۔آئی سی سی کی جانب سے آج کے میچ کیلئے اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو مقرر کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ فائنل، بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کا دبئی نہ جانے کا فیصلہ

کپتان بھارتی ٹیم سوریا کماریادیو کا ٹاس جیتنے کےبعد کہنا تھا کہ ہم آج ہدف حاصل کرنا چاہیں گے، اس لئے پہلے فیلڈنگ کررہےہیں،پچھلے 6میچوں میں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اسی کو جاری رکھیں گے،پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے،ٹیم میں3 تبدیلیاں کی گئی ہیں،ہاردک پانڈیا انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ ہم آج کے میچ کے لئے پرجوش ہیں، پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،پچ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھ رہا۔

پاکستانی پلیئنگ الیون:

سلمان علی آغا، صائم ایوب ، فخر زمان ،صاحبزادہ فرحان،حسین طلعت،محمد حارث ،محمد نواز،فہیم اشرف،شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف ، ابرار احمد

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے ،ہاردک پانڈیا انجری کے باعث فائنل سے باہر  ہوگئے ہیں،پلیئنگ الیون میں انکی جگہ رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا ہے ۔

بھارتی پلیئنگ الیون:

سوریا کمار یادیو ، شبھ من گل ،ابھیشیک شرما،تلک ورما،سنجوسیمسن، شیوم دوبے ،رنکو سنگھ ،اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو،ورون چکراوردی ،جسپریت بمرا


متعلقہ خبریں
WhatsApp