نیپال کرکٹ ٹیم نے 2 بار کے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔
نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔ اسی طرح نیپال نے 19 رنز سے فتح حاصل کر لی۔
ایشیا کپ کا فائنل: بڑے معرکے کے ٹکٹ کتنے میں فروخت ہوئے؟
یہ نیپال کی انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف پہلی کامیابی تھی ، نیپال کی جانب سے روہت 38 اور کوشل ملا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس سے قبل 2014 میں نیپال نے افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرایا تھا، لیکن اس وقت افغانستان ایسوسی ایٹ رکن تھا۔ اس بار نیپال نے دو بار کے عالمی چیمپئن کو ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔
ایشیا کپ ٹی 20: ابھیشیک شرما نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا
چند روز قبل نیمبیا نے ٹی ٹوئنٹی میں اپ سیٹ کرتے ہوئے زمبابوے کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے ویسٹ انڈیز اور نیپال کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز شارجہ میں کھیلی جا رہی ہے۔
