سونے کی قیمت میں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 97ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629روپے کے اضافے سے 3لاکھ 40ہزار 963روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 759ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو ایک بار پھر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔
پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
دوسری طرف ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 105روپے کے اضافے سے 4ہزار 704روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 90روپے کے اضافے سے 4ہزار 032روپے کی سطح پر آگئی۔
