پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑیوں کا انجری کی وجہ سے میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے۔
بھارت کے باؤلنگ کوچ نے پانڈیا اور ابھیشک شرما کی فٹنس پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے، بھارتی باؤلر ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف پہلا اوورکرانے کے بعد ہیمسٹرنگ کا شکار ہو گئے تھے۔
بھارتی باؤلر اس کے بعد میدان میں واپس نہیں آ سکے، باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہاردک پانڈیا اور ابھیشک شرما کی انجری کا جائزہ آج رات اور کل صبح لیا جائے گا۔
ایشیا کپ :بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دیدی
واضح رہے کہ ابھیشک شرما بھی سری لنکا کے خلاف میچ میں اننگز کے پورا ہاف میدان سے باہر رہے۔ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل معرکہ ہے جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کی حقدار ہو گی۔