سری لنکن بلے باز شناکا کو رن آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ نہیں دیا گیا۔
ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کا میچ برابر رہا اور فیصلہ سپر اوور میں ہوا، دونوں ٹیموں نے مقررہ اوورز میں 202 رنز بنائے اور اتفاق سے دونوں ٹیموں کے پانچ پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا نے سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کی، اس موقع پر کوشل پریرا صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
اس کے بعد سری لنکا کے بلے باز شناکا نے ارشدیپ کی گیند مس کی اور رن لینے کی کوشش میں آگے بڑھے لیکن وکٹ کیپر نے اسٹمپ اڑا دی، عموماً اس صورت میں بلے باز آؤٹ قرار پاتا ہے۔
اسی دوران ارشدیپ کی جانب سے کیچ آؤٹ کی اپیل کی گئی، امپائر نے آؤٹ قرار دیا، سری لنکن بیٹر شناکا نے ری ویو لیا جس میں دیکھا گیا کہ گیند نے بلے کو نہیں چھوا، انہیں ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔
ایشیا کپ :بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دیدی
آن فیلڈ امپائر نے پہلے فیصلے میں کیچ کی اپیل پر ہی آؤٹ دیا تھا اس وجہ سے سری لنکن بیٹر شناکا رن آؤٹ قرار پانے سے بچ گئے۔