آئی سی سی (ICC)کی جانب سے ایشیا کپ کے میچ کے دوران اشارے کرنے پر قومی فاسٹ بالر حارث رؤف کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی حارث رؤف کا جرمانہ خود ادا کرینگے،محسن نقوی آج رات امریکہ سے دبئی پہنچ رہے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ،صائم ایوب نے ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
چیئرمین پی سی بی دبئی پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات بھی کرینگے،اے سی سی صدر محسن نقوی پاک بھارت فائنل میچ بھی دیکھیں گے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فاتح ٹیم کو ٹرافی سے بھی نوازیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف نے میچ ریفری سے 0-6 کا مطلب پوچھ کر لاجواب دیا، رچی رچرڈسن نے کہا کہ آپ نے 0-6 کا اشارہ کیا، بھارتی بورڈ کو اس پر اعتراض ہے۔
حارث رؤف نے جواب دیا کہ بھارتی بورڈ بتائے 0-6 کا کیا مطلب ہوسکتا ہے،جس پر رچی رچرڈسن نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو لگتا ہے یہ اشارہ آپ کسی اور چیز سے جوڑ رہے تھے۔
گردشی قرضے کے خاتمے سے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا،اویس لغاری
حارث رؤف نے جواب دیا کہ آپ یا وہ بتائیں میں 0-6 کو کس چیز سے جوڑ رہا تھا؟ میچ ریفری نے کہا کہ آپ بتائیں آپ نے یہ 0-6 کا اشارہ بار بار کیوں کیا؟
حارث رؤف نے جواب دیا کہ شائقین کی طرف محض اشارہ کیا، میرا اور کوئی مطلب نہیں تھا۔
