آئی سی سی (ICC)نے قومی فاسٹ بالر حارث رؤف ،قومی بیٹر صاحبزادہ فرحان اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی پیشی کافیصلہ سنادیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کرکٹر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کیاگیا،صاحبزادہ فرحان پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیاگیا۔
کرک انفو کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیوپر بھی میچ فیس کا30فیصد جرمانہ عائدکیا ہے۔
دوران سماعت کیا ہوا؟
بھارت کیخلاف میچ کےد وران 0-6(0-6 haris) اشارے اور سلیبریشن سٹائل(celebration style) کے معاملے پر قومی کرکٹر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے میچ ریفری کو لاجواب کردیا۔
کرکٹر صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی سماعت مکمل ہوگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف نے میچ ریفری سے 0-6 کا مطلب پوچھ کر لاجواب دیا، رچی رچرڈسن نے کہا کہ آپ نے 0-6 کا اشارہ کیا، بھارتی بورڈ کو اس پر اعتراض ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ،صائم ایوب نے ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
حارث رؤف نے جواب دیا کہ بھارتی بورڈ بتائے 0-6 کا کیا مطلب ہوسکتا ہے،جس پر رچی رچرڈسن نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو لگتا ہے یہ اشارہ آپ کسی اور چیز سے جوڑ رہے تھے۔
حارث رؤف نے جواب دیا کہ آپ یا وہ بتائیں میں 0-6 کو کس چیز سے جوڑ رہا تھا؟ میچ ریفری نے کہا کہ آپ بتائیں آپ نے یہ 0-6 کا اشارہ بار بار کیوں کیا؟
حارث رؤف نے جواب دیا کہ شائقین کی طرف محض اشارہ کیا، میرا اور کوئی مطلب نہیں تھا۔
دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے بھی سماعت میں میچ ریفری کو لاجواب کردیا، صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ ہم پٹھان ہیں، ہر خوشی میں گن سیلبریشن کی جاتی ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی
میچ ریفری نے کہا کہ یہ کرکٹ میچ تھا، یہاں آپ کا ارادہ مخالف ٹیم کو دکھانا لگتا ہے، صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ اگر کرکٹ کی بات ہے تو ماضی میں دھونی اور کوہلی بھی ایسا کر چکے ہیں۔
میچ ریفری نے کہا کہ آپ کا میچ جس ماحول میں ہوا، بھارت کو اعتراض ہے، صاحبزادہ فرحان نے جواباً کہا کہ دھونی اور کوہلی نے بھی کرکٹ میچ میں کیا،اس میں کیاخاص بات تھی؟
متنازع گفتگو، آئی سی سی نے بھارتی کپتان کی سرزنش کردی
میچ ریفری نے جواب دیا کہ مخالف ٹیم اور بورڈ کو اعتراض ہے ،ہم اس پر فیصلہ کرینگے۔
