صبح یا شام، نہانے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

صبح یا شام، نہانے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

ہر شخص اپنی روزمرہ کی زندگی مختلف عادات اور انداز سے رہنا پسند کرتا ہے، کچھ لوگ صبح نہا کر دن کی شروعات تازگی اور توانائی کے ساتھ کرنا پسند کرتے ہیں، جبکہ بعض شام کو سونے سے پہلے نہانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ اصل میں نہانے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

ماہرین کے مطابق اس سوال کا کوئی حتمی جواب نہیں ہے، یعنی دنیا کے لیے کوئی ایک بہترین وقت مقرر نہیں کیا جا سکتا، لیکن ہر شخص کے لیے وہ وقت بہترین ہوتا ہے جو اس کی عادت اور طرز زندگی کے مطابق ہو۔

دفتر میں نیند آنے کی 8 وجوہات اور فوری حل

نہانےصبح

صبح نہانے کے فائدے

نیند کی تھکن دور ہو جاتی ہے اور دن کے لیے توانائی حاصل ہوتی ہے۔

رات بھر کا پسینہ اور میل صاف ہو جاتا ہے۔

جلد اور بال دن بھر کے لیے تازہ رہتے ہیں۔

دن کا آغاز تازگی اور اعتماد کے ساتھ ہوتا ہے۔

شام میں نہانے کے فائدے

دن بھر کی میل، پسینہ اور آلودگی صاف ہو جاتی ہے۔

سونے سے پہلے جسم اور دماغ کو سکون ملتا ہے۔

دن کی تھکن دور ہوتی ہے اور نیند بہتر آتی ہے۔

بیڈ شیٹس دیر تک صاف رہتی ہیں۔

ڈاکٹر وِمی پونم پرمبتھ کے مطابق ورزش کے بعد نہانا بہت لازمی ہے، کیونکہ پسینے کے ساتھ نکلنے والا تیل اور بیکٹیریا جلد میں بدبو اور الرجی پیدا کر سکتے ہیں۔ اس لیے ورزش کے بعد نہانا صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں