برطانیہ کی 36 سالہ خاتون ہیلی بلیک کی صبح کے وقت زوردار جمائی لینے پر گردن کی ہڈیاں کھسک گئیں۔
ہیلی بلیک اپنی بچی کو دودھ پلانے کے لیے اُٹھی، جب انہوں نے اپنی بیٹی کو جمائی لیتا دیکھ خود بھی جمائی لی، لیکن اسی لمحے انہیں جسم میں بجلی کے جھٹکے جیسا احساس محسوس ہوا اور بازو ایک ہی پوزیشن پر اٹک گیا، انہوں نے فوری طور پر شوہر سے ایمبولینس بلانے کو کہا۔
اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز کو ابتدائی طور پر کچھ سمجھ نہ آیا، تاہم بعد میں پتہ چلا کہ ہیلی کی گردن کی ہڈیاں زور دار جمائی کی وجہ سے آگے کی طرف کھسک کر ریڑھ کی ہڈی میں داخل ہو گئی تھیں۔
چھ ماہ کی تھراپی سے قد 1.4 سینٹی میٹر بڑھا، دو ہفتوں میں واپس سکڑ گیا
ڈاکٹروں نے فوری سرجری کر کے انہیں ہمیشہ کے لیے معذور ہونے سے بچا لیا، لیکن اس حادثے کے بعد ان کی نسیں مستقل طور پر متاثر ہو گئیں، انہوں نے چھ مہینے وہیل چیئر پر گزارے اور دوبارہ چلنا سیکھنا پڑا، اس کے علاوہ انہیں فائبرومائیلجیا نامی بیماری ہو گئی، جو مستقل درد کا باعث بنتی ہے۔
ہیلی بلیک نے کہا کہ آج بھی مجھے نسوں کے درد کا سامنا ہے ، ہاتھوں اور کمر میں جھٹکے محسوس ہوتے ہیں، میں اب جمائی لیتے وقت خوفزدہ ہو جاتی ہوں کیونکہ اس واقعے نے میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔
ہیلی نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک ڈراؤنا تجربہ تھا، لیکن شکر کرتی ہیں کہ وہ دوبارہ چل پھر سکتی ہیں۔
