پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارد کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1748 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جبکہ آخری سیشن میں یہ اضافہ 2 ہزار 733 پوائنٹس پر جا پہنچا جس سے انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ 62 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 788 پوائنٹس کا اضافہ
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 59 ہزار 281 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں 1 ارب 67 کروڑ مالیت کے شیئرز 55 ارب روپے میں طے ہوئے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔
