ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق داناسر کے مقام پر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہیں ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سوراب میں ٹریفک حادثہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سمیت دو افراد جاں بحق
ترجمان نے مزید بتایا کہ گاڑی خانوزئی بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی ، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور انتظامیہ اورریسکیو کو متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
