پاکستان اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکرایشیا کپ (asia cup 2025) کے فائنل میں پہنچ گیا،3 وکٹیں اور 19 قیمتی رنز بنانے پر شاہین آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ فائنل میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی ، میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں 55 ڈاٹ بال کھیلیں
136 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش 124 رنز ہی بنا سکا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 3،3وکٹیں حاصل کیں،صائم ایوب نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ لی۔
بنگلا دیش کی جانب سے شمیم حسین 30رنز بنا کر نمایاں رہے۔سیف 18،نور اور رشاد نے 16،16رنز بنائے، مہدی 11، تنظیم 10 ، ہری دوائے اور ذاکر نے 5،5رنز کی اننگز کھیلی،تسکین احمد 4 اور مستفیظ الرحمان 6رنز جبکہ پرویز کوئی رن نہ بناسکے۔
پاکستان کی بیٹنگ:
پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے وہ 4 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے وہ تین گیندیں کھیل کر صفر پر آئوٹ ہوئے۔
فخر زمان نے 13 رنز کی اننگز کھیلی ، انہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کیا۔حسین طلعت نے 7 گیندوں پر 3 رنز بنائے۔پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سلمان آغا تھے ،انہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔23 گیندوں کا سامنا کیا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ،صائم ایوب نے ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے انہوں نے 13 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد حارث نے 23 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔جس میں ایک چھکا ، دو چوکے شامل تھے۔
آٹھویں ہونے والے کھلاڑی محمد نواز تھے ، انہوں نے 15 گیندوں پر 25 رنز بنائے ،جس میں 2 چھکے ، ایک چوکا شامل تھا۔
پاور پلے:
پاور پلے کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنائے تھے۔
ٹاس:
ٹاس جیتنے کے بعد بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ ہم چیمپئن شپ کے لیے کھیل رہے ہیں،ہماری ٹیم پہلے بالنگ کرتے ہوئے اچھا پرفارم کرتی ہے،کوئی بھی فائنل کھیلنا اچھا موقع ہوتا ہے،ٹیم میں دوتبدیلیاں کی ہیں۔

مفتی قوی کا قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے دلچسپ نسخہ
پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی،150ر ن کاہدف اچھا ہوگا،اپنے پلانز پر عمل اور اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
