دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کے سردار جی 3 میں شامل ہونے کے تنازعے پر خاموشی توڑ دی

دلجیت دوسانجھ نے سردار جی 3 کے تنازعے پر خاموشی توڑ دی

سنگر اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے شامل ہونے پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔

ملائشیا میں منعقد کنسرٹ کے دوران دلجیت دوساںجھ نے کہا کہ سردار جی 3 کی شوٹنگ فروری میں ہوئی تھی، پہلگام کے افسوسناک حادثے سے بہت پہلے، جبکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ بعد میں ہوا۔

کنسرٹ کے ویڈیو کلپس میں دلجیت نے بھارتی جھنڈے کے سامنے سلامی دی اور فینز کو ملک کی عزت و احترام کی اہمیت یاد دلائی، انہوں نے کہا کہ وہ میرے دیش دا جھنڈا ہے، ہمیشہ احترام کریں۔

راکھی ساونت کا پانچواں عمرہ، سلمان خان کو بھی مقدس سفر کی دعوت

دلجیت نے پہلے خاموش رہنے کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ میرے پاس بہت سے جواب ہیں، لیکن میں خاموش رہا اور سب کچھ اپنے اندر رکھا، کوئی بھی آپ سے کچھ بھی کہے، آپ اسے اپنے دل میں زہر کی طرح مت بسائیں، میں نہیں چاہتا تھا کہ اس میں مزید اضافہ ہو۔

دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ہم نے اُس وقت دعا کی، اور آج بھی دعا کر رہے ہیں، کہ جو بھی ذمہ دار ہیں انہیں سخت سزا ملے۔ اہم بات یہ ہے کہ میری فلم حملے سے پہلے فلمائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دلجیت دوساںجھ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو “سردار جی 3” میں کاسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور بعض ممالک میں فلم پر پابندی بھی عائد کی گئی، تاہم پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں یہ فلم ریلیز ہوئی اور مقبولیت حاصل کی۔


متعلقہ خبریں