ملک میں سونے کی قیمت میں کمی آ گئی۔
گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں استحکام رہا تھا، آج مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا ہے۔
سونے کا نرخ دو ہزار روپے کم ہونے سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں ایک ہزار 747 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم شروع کر دی
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 20 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 3750 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
