کراچی: پاکستان کے سابق معروف کھلاڑی اور سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کھلاڑی سیاست چھوڑیں اور ٹیم کے لیے کھیلیں۔
سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے۔ کھلاڑی اپنے لیے نہیں بلکہ ملک و قوم کے لیے کھیلیں۔ اگر شاہین آفریدی اچھی بیٹنگ کر سکتے ہیں تو دوسروں کو کیا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی میں اچھا آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ جیت کے لیے اچھا کھیلنا ضروری ہوتا ہے۔ اور میچز میں اچھی منصوبہ بندی کر کے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
یونس خان نے کہا کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ ہو تو مزا آئے گا۔ جیت کر ثابت کریں کہ آپ بہترین اسپورٹس مین ہیں۔ جبکہ ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ کیونکہ بہت زیادہ تبدیلیوں سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست اور کھیل کو الگ ہونا چاہیے۔ بھارتی کرکٹرز کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی تھا۔ اور بھارتی ٹیم نے اپنی حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہمارے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا۔ اگر ہماری حکومت کوئی ہدایت دے تو ہمیں بھی اس پر عمل کرنا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم ، جیت ہماری ہی ہو گی ، شاہین آفریدی
سابق کپتان نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم ایشیا کی نمبر ون یا ٹو نہیں۔ بلکہ جس دن جو ٹیم جیتے گی وہی نمبر ون پوزیشن کی حقدار کہلائے گی۔
