ابوظبی میں منگل کے روز ایشیا کپ کے سپرفورمرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوران فخر زمان کو اس وقت طبی امداد دینا پڑی جب سری لنکن فاسٹ بولر دشمناتھا چمیرا کی تیز رفتار گیند ان کے ہیلمٹ پر جا لگی۔
میڈیکل ٹیم کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد فخر زمان نے اننگز جاری رکھی اور 19 گیندوں پر 17 رنز اسکور کیے، فخر زمان کو سر میں کسی قسم کی تکلیف یا شکایت نہیں ہے، جس کے بعد انہیں کلیئر کر دیا گیا ہے۔
تاہم آئی سی سی کے قواعد کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو ہیلمٹ پرگیند لگنے کے بعد 18 سے 20 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا جاتا ہے اس سلسلے میں دبئی میں آج رات میڈیکل ٹیم دوبارہ ان سے مشاورت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخرزمان مکمل طورپرخیریت سے ہیں اوربنگلا دیش کے خلاف جمعرات کو شیڈول میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے بھی کہا کہ ٹیم ابھی فائنل میں نہیں پہنچی لیکن ایشیا کپ جیتنے کے لیے آئی ہے۔
محسن نقوی کوڈومیسٹک کرکٹ کی طرف توجہ دینا ہوگی، شاہد آفریدی
پاکستانی ٹیم مینجمنٹ اورمداحوں نے فخرزمان کی صحت بہتر ہونے پراطمینان کا اظہار کیا ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ میچزمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
