قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محسن نقوی کو ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف توجہ دینا ہو گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ اور قومی ٹیم کو بہتر کارکردگی دکھانی چاہیے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کارکردگی پر گرین کیپ کھلاڑیوں کو پہنا دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا بہت مشکل تھا۔ محسن نقوی کو ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف توجہ دینا ہو گی۔ اور ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا۔ میں چاہتا ہوں چیئرمین پی سی بی لیڈ کریں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ نفرت بھارت سے ہی شروع ہو رہی ہے۔ کرکٹ اور سیاست کو الگ رہنا چاہیے۔ جبکہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ہم نے کسی سے ہاتھ نہ ملایا ہو۔ بلکہ ہم نے کسی سے کرکٹ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مودی بھارت کو بہت منفی سوچ کے ساتھ دنیا کو دکھا رہا ہے۔ جبکہ پڑوسیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سری لنکا میچ میں سیلیبریشن اسٹائل کے چرچے
سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا۔ اور نسیم شاہ کو تو ہم بہت مس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے پاک بھارت ایشیا کپ کا فائنل ہو گا۔ تینوں شعبوں میں پاکستان کو آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس دینا ہو گی۔
