قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں بہتری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں طویل مدت تک کپتان برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شان مسعود نے ریڈ بال کوچ اظہر محمود کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے شان مسعود کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے مکمل دورانیے یعنی اگلے دو سال تک پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک سری لنکا میچ میں سیلیبریشن اسٹائل کے چرچے
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی چیئرمین نے شان مسعود اور اظہر محمود کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کے بارے میں مکمل آزادی سے فیصلے کر سکیں گے، جن میں ٹیم سلیکشن بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ دونوں سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ حصہ نہیں ہیں۔
PCB chairman Mohsin Naqvi met Test captain Shan Masood and coach Azhar Mahmood ahead of the South Africa series. PCB says Shan has been given a free hand in team matters, with Naqvi assuring him full backing and support to lead the Test squad with authority. pic.twitter.com/kimDogoZE6
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) September 23, 2025
اس کے علاوہ شان مسعود کو آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک مرتبہ پھر بی کیٹیگری دیے جانے کا قوی امکان ہے۔
مالی سال 26-2025 کے سینٹرل کنٹریکٹ میں انہیں ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا، جب کہ ون ڈے کپتان محمد رضوان اور ٹی ٹوئنٹی کپتان آغا سلمان کو بی کیٹیگری دی گئی تھی۔
داسون شناکا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 14 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے
اس سے قبل شان مسعود پچھلے کنٹریکٹ میں بھی بی کیٹیگری میں شامل تھے، اور اب ایک بار پھر ان کی واپسی متوقع ہے۔
شان مسعود کو نومبر 2023 میں بابر اعظم کی جانب سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
