نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے قبل ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب پولیس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کے لیے بند کی گئی سڑک پر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون (Emmanuel Macron)کی گاڑی کو بھی روک دیا۔
آئی فون 17 سیریز کے مخصوص ماڈلز خراشوں کا شکار ہونے کی شکایات
امریکی صدر کے قافلے کی روانگی کے دوران مقامی پولیس نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مختلف شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر رکھا تھا۔ اسی دوران فرانسیسی صدر میکرون کا قافلہ بھی اسی سڑک پر پہنچ گیا، جہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو بھی روک دیا۔
New York police stopped French President Macron’s motorcade because the road was closed for Trump.
Macron got out, called Trump, and jokingly asked him to “clear the road.” pic.twitter.com/7ZtstXmtKj
— Clash Report (@clashreport) September 23, 2025
واقعے کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانسیسی صدر اپنی گاڑی سے باہر نکلتے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے ہلکے پھلکے انداز میں کہتے ہیں کہ “راستہ صاف کروائیں”۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ زیادہ دیر جاری نہیں رہا،اس کے بعد میکرون کا قافلہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔
روزگار کی فراہمی،وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاشا میں معاہدہ طے پا گیا
بین الاقوامی میڈیا نے اس غیر متوقع صورتحال کو “ڈپلومیسی میں ہلکی پھلکی مزاح کا لمحہ” قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات جہاں سیکیورٹی پروٹوکول کی سختی کو اجاگر کرتے ہیں، وہیں رہنماؤں کے انسانی پہلو کو بھی سامنے لاتے ہیں۔
ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
واضح رہے کہ نیویارک میں جاری جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دنیا بھر کے سربراہان شریک ہیں اور سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
