چین کے شہر چینگدو میں ایک نوجوان اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جب ایک حیران کن حادثے کے نتیجے میں اس کا سر ٹریفک لائٹ میں پھنس گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان اپنی الیکٹرک اسکوٹر چلا رہا تھا اور اچانک وہ ایک عارضی ٹریفک لائٹ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس کا سر ٹریفک لائٹ کے اندر پھنس گیا۔
گول گپے کم دینے پر خاتون کا دھرنا، گھنٹوں ٹریفک جام
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچے، تقریباً 40 منٹ کی کوشش کے بعد دھات کا ڈھانچہ کاٹ کر نوجوان کو بحفاظت نکالا گیا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا کیا۔
ڈاکٹروں نے نوجوان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا، تاہم یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین نے اس پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کئے۔
ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایسا ہونا بالکل ویسا ہی ہے جیسے لاٹری جیتنا، جبکہ کچھ افراد نے نوجوان کو گرین لالٹرن کا لقب بھی دے دیا۔
