بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی ایک بار پھر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے بلا مقابلہ صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔
53 سالہ گنگولی نے 2008 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، سی اے بی کے 94 ویں سالانہ اجلاس میں صدرمنتخب ہوئے یہ ان کی چھ سال بعد ریاستی کرکٹ بورڈ میں واپسی ہے۔
سابق کپتان اس سے قبل 2015 سے 2019 تک سی اے بی کے صدر رہ چکے ہیں اوراسکے بعد تین سال بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر کے طور پرخدمات انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے بڑے بھائی سنہا شیش گنگولی کی جگہ یہ منصب سنبھالا ہے جوگزشتہ چھ برس سے یہ ذمے داری ادا کررہے تھے،واپسی کے ساتھ ہی سارو گنگولی کئی بڑے منصوبے لے کرآئے ہیں۔
ان میں سب سے نمایاں ایڈن گارڈنزکولکتہ اسٹیڈیم میں شائقین کی گنجائش کو68 ہزار سے بڑھا کرایک لاکھ تک لے جانا شامل ہے، جس پرکام آئندہ سال ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد شروع ہوگا۔
مزید برآں وہ بنگال میں کرکٹ کے فروغ کے لیے 9 ایکڑ پرمحیط جدید سہولتوں سے آراستہ کرکٹ اکیڈمی قائم کریں گے، جس کا منصوبہ منظور ہوچکا ہے اور جو ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خواتین کرکٹرز پر انعامات کی برسات
ضلعی سطح پر کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے فنڈز بھی 5 کروڑ سے بڑھا کر 8 کروڑ روپے کر دیے گئے ہیں۔
