ایشیا کپ سپر فور،بھارت پہلے،بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر

ایشیا کپ

ایشیا کپ 2025 (ASIA CUP)سپر فور مرحلے میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔تمام ٹیموں نے ایک ایک میچ کھیل رکھے ہیں، بھارت اور بنگلہ دیش نے فتح کے ساتھ دو دو پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں جبکہ پاکستان اور سری لنکا کو اپنے پہلے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کو امپائرز سے ہاتھ ملانے کیلئے واپس میدان میں بلالیا

points table

بھارت کھیلے گئے واحد میچ میں کامیابی کےبعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ 0.689 ہے۔

بنگلہ دیش نے بھی پہلا میچ جیتا اوراس کے پوائنٹس بھی دو ہوگئے ہیں ،نیٹ رن ریٹ 0.121 رہا۔

ادھر سری لنکا اور پاکستان، دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نیچے ہیں۔ سری لنکا کا نیٹ رن ریٹ منفی0.121 ہے جبکہ پاکستان کو سب سے نیچے منفی 0.689 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

پاکستان کے چانسز

سری لنکا سے شکست کی صورت میں بھی پاکستان کے ایشیا کپ میں رہنے کے امکانات ابھی تک موجود ہیں۔

کرکٹ کے حلقوں میں ہر طرف یہ موضوع زیر بحث ہے کہ اگر پاکستان کو سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تو کیا یہ ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گا؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ شکست کے باوجود پاکستان کے پاس گروپ مرحلے میں آگے بڑھنے کا موقع ہے۔

الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

سپر فور مرحلے میں پاکستان کے دو میچز باقی ہیں ، ایک سری لنکا اور دوسرا بنگلہ دیش کیخلاف، دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا تاہم ایک میچ ہارنے کے بعد بھی پاکستان ایونٹ سے باہر نہیں ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں اپنے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو سری لنکا سے جیت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ، اس کے علاوہ پاکستان کو اپنا رن ریٹ مضبوط کرنا ہو گا ، کیونکہ اگر دیگر ٹیمیں ان کیساتھ پوائنٹس کی سطح پر پہنچ جائیں تو رن ریٹ کا اہم کردار ہو گا جو پاکستان کے ٹورنامنٹ میں ان یا آئوٹ ہونے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

ففٹی کا عموماً جشن نہیں مناتا،ذہن میں آیا تو نیا انداز اپنایا،صاحبزادہ فرحان

سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی چار ٹیموں میں اس وقت ٹیبل پر موجود صورتحال کے مطابق بھارت کا رن ریٹ سب سے بہتر ہے ، بنگلہ دیش دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ پاکستان بھارت کیخلاف میچ بھی ہار چکا ہے اور رن ریٹ بھی منفی میں ہے اس لئے پاکستان کو سری لنکا کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرنا ہو گا۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کو اپنے دونوں میچز میں شکست کی صورت میں بھی پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ڈیپ سیک نے نیا جدید ماڈل متعارف کروا دیا

پاکستان کے پاس ایک پلس پوائنٹ یہ ہے کہ یہ اپنی مضبوط بائولنگ اٹیک کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کھیل پر مکمل توجہ دے تو اسے ٹورنامنٹ میں کامیابی مل سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں