قومی کرکٹ ٹیم کےاوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ میں ففٹی کا عموماً جشن نہیں مناتا مگر ذہن میں آیا تو نیا انداز اپنایا، ففٹی کے بعد جشن کا میرا نیا انداز تھا، لوگوں کےمطلب نکالنےکی پروا نہیں ہے۔
ڈیپ سیک نے نیا جدید ماڈل متعارف کروا دیا
دبئی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، چاہے حریف بھارت ہی کیوں نہ ہو، سری لنکا کے خلاف بھرپور تیاری ہے، فائنل میں بھارت سے میچ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔
Pakistan batter Sahibzada Farhan’s pre-match press conference | ACC Men’s T20I Asia Cup 2025#BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.twitter.com/hIsNgaMka4
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 22, 2025
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کیلئے پرامید ہیں، میری کارکردگی سے ٹیم جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی، بھارت کے خلاف پرفارمنس کو لوگ زیادہ اہمیت دیتے ہیں، بھارت کے خلاف کارکردگی سے اعتماد ملا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد کمی
پاکستانی بیٹر نے کہا کہ ابوظبی کی وکٹ بیٹسمینوں کے لیے سازگار ہے، بیٹنگ لائن میں تبدیلی سے بیٹسمینوں کو اعتماد ملا ہے، صائم ایوب کو بھی اعتماد حاصل ہوا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے ابوظہبی پہنچ گئی،پاکستان کا کل(منگل) سپرفور مرحلے میں سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔
