لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ نئے نرخوں کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ 220 روپے ہو گئی ہے، جب کہ دہی کی فی کلو قیمت بھی 20 روپے بڑھا کر 260 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
قیمتوں میں اس حالیہ اضافے کے بعد متوسط طبقے کے لیے روزمرہ کی یہ ضروری اشیاء خریدنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔اس سے قبل لاہور میں دودھ 200 روپے فی لیٹر اور دہی 240 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا تھا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 400روپے اضافہ
چیئرمین ملک ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جانوروں کے چارے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کا براہ راست اثر دودھ کی پیداواری لاگت پر پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چارہ مہنگا ہونے کی وجہ سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فارمرز کو اب جانوروں کی خوراک کے لیے زائد قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے، جس کا بوجھ آخرکار صارفین پر منتقل ہو رہا ہے۔
حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کو کیسے خاموش کرایا؟ویڈیو وائرل
دوسری جانب شہریوں نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روزمرہ استعمال کی اشیاء خاص طور پر دودھ اور دہی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے، اب دودھ اور دہی جیسی بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
بابراعظم کی دبئی میں قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی زیرگردش خبروں کا ڈراپ سین
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن کرے اور ایسے اقدامات کرے جن سے کسانوں اور صارفین دونوں کو ریلیف فراہم ہو۔
