اسلام آباد میں ٹریفک حکام نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ہر شخص کو گرفتار کیا جائے گا اور اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بڑی ٹیکس چوری کا انکشاف، ایف بی آر نے 57 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کر لیا
ٹریفک حکام کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے افراد کی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اور انہیں کریکٹر سرٹیفیکیٹ بھی نہیں دیا جائے گا جب تک وہ درست ڈرائیونگ لائسنس حاصل نہیں کر لیتے۔
حکام کے مطابق یہ ہدایات ٹریفک قوانین کے نفاذ کو مزید مضبوط بنانے اور شہر میں غیر لائسنس یافتہ ڈرائیونگ کو کم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔
حکام نے کہا کہ یہ پالیسی اسلام آباد کے تمام علاقوں میں لاگو ہوگی اور ٹریفک پولیس اس سلسلے میں مزید کریک ڈاؤن کی تیاری کر رہی ہے۔
