ایریزونا: معروف امریکی کنزرویٹو رہنما چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔
ایریکا کرک نے کہا کہ میں اس نوجوان کو معاف کرتی ہوں جس نے میرے شوہر کی جان لی۔ اور یہ فیصلہ میں نے اپنے ایمان کی بنیاد پر کیا ہے جو مسیح ہمیں سکھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نوجوان نسل کو بچانے کے لیے جیتے تھے۔ اور میں چاہتی ہوں کہ ان کا مشن جاری رہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے ورک اور وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر دی
واضح رہے کہ 31 سالہ چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم ٹائلر رابنسن پر قتل کا مقدمہ درج ہے۔