پاکستان خواتین ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے 2 میچوں میں مسلسل 2 سنچریاں بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا، سدرہ امین نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ون ڈے میں 121 جبکہ دوسرے ون ڈے میں 122 رنز بنائے ۔
یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں چھٹی سنچری تھی۔ سدرہ امین لگاتار 2 ون ڈے سنچریاں بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشین ویمن کرکٹر بن گئی ہیں۔
بھارت کیخلاف میچ ، فخر زمان کو آئوٹ قرار دیئے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھ گئے
واضح رہے اس سنچری کے ساتھ ہی سدرہ کی ون ڈے سنچریز کی تعداد چھ ہوگئی ہے، جو پاکستان کی دیگر تمام کھلاڑیوں کی مجموعی چار سنچریز سے بھی زیادہ ہے۔