پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم(babar azam) کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم، قومی ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ، اظہر محمود نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ایک وضاحت پیش کی ہے۔
اظہر محمود(azhar mahmood) نے ایکس (ٹویٹر) پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم دبئی میں نہیں، بلکہ لاہور میں موجود ہیں اور وہ گالف کھیلنے کے لیے لاہور کے ایک معروف گالف کورس میں ہیں۔ اظہر محمود کی جانب سے بابر اعظم کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔
“Breaking news: Babar spotted in Dubai 👀 … oh wait, that’s just him slicing another superb golf shot on a beautiful golf course here in Lahore 🤣⛳ #Lahore#Golf #PAKvIND @babarazam258 pic.twitter.com/Ynr7V16hfI
— Azhar Mahmood (@AzharMahmood11) September 21, 2025
اظہر محمود نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ بابر اعظم کی دبئی میں موجودگی اور قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بابر اعظم کی غیر موجودگی ایک اہم موضوع رہا ہے، خاص طور پر حالیہ عرصے میں جب دبئی میں ایشیا کپ جاری ہے۔
عمر گل نے بھارتی بیٹرز کو قابو کرنے کا فارمولا بتا دیا
یاد رہے کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ان کی غیر موجودگی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر اثر ڈالا ہے۔
