پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 تک پہنچ گئی۔
الیکشن کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹروں کی تعداد 7 کروڑ ، 23 لاکھ ، 54 ہزار 122 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 6 کروڑ ،25 لاکھ ،95 ہزار 802 ہو گئی ہے۔
مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے بات چیت ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
مرد ووٹروں کا تناسب 53.62 فیصد اور خواتین ووٹروں کا تناسب 46.38 فیصد ہے۔ پنجاب میں ووٹروں کی کل تعداد 7 کروڑ ،68 لاکھ ،12 ہزار 589، سندھ میں 2 کروڑ،82 لاکھ ، 87 ہزار 201 ہے۔
خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ ،30 ہزار 231 ، بلوچستان میں 56 لاکھ ،38 ہزار ، 84 جبکہ اسلام آباد میں 12 لاکھ ، 11 ہزار 879 رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔