بالی ووڈ کی ‘بیبو’ کرینہ کپور آج 45ویں سالگرہ منا رہی ہیں

kareena kapoor birthday

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان آج اپنی 45 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ اس موقع پر فلم انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں اور دنیا بھر کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

لیجنڈری اداکار راج کپور کی پوتی اور کپور خاندان کی چشم و چراغ کرینہ کپور کو ان کے نبھائے گئے ایک کردار ‘بیبو‘ سے بھی جانا جاتا ہے۔

انہوں نے 1990 کی دہائی کے اواخر میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آج وہ بالی ووڈ کی کامیاب اور مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔


کرینہ کپور کی مشہور فلموں میں ‘جب وی میٹ’، ‘کبھی خوشی کبھی غم’، ‘تلاش’، ‘3 ایڈیٹس’، ‘بجرنگی بھائی جان’، ‘ویرے دی ویڈنگ’ اور متعدد دیگر بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔

2012 میں کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔

کرینہ کپور کی کل دولت

کرینہ کپور خان فلموں، برانڈز اور اشتہارات کی بدولت بالی ووڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی کل دولت تقریباً 485 کروڑ روپے ہے جو کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں قابل رشک مالی حیثیت سمجھی جاتی ہے۔

شاہ رخ خان نے بالوں کو لمبا کرنے کا طریقہ بتادیا

ان کی آمدنی کے بڑے ذرائع میں فلموں میں اداکاری کے علاوہ مختلف برانڈز کے اشتہارات یا اپنے سوشل میڈٰیا پر ان کی پروموشن شامل ہیں۔

کرینہ کپور کی خوبصورتی کا راز

کرینہ کپور اپنی بہترین فٹنس اور دلکش حسن کو برقرار رکھنے کے لیے سخت لیکن متوازن اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔

وہ روزانہ ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹ کے ساتھ ساتھ ویٹ ٹریننگ کرتی ہیں۔

کرینہ فیشن ایبل ڈائٹس کے بجائے روایتی ہندوستانی کھانوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کی خوراک میں دال چاول، کھچڑی اور موسمی سبزیاں شامل ہوتی ہیں۔

اداکارہ کا ماننا ہے کہ صحت مند رہنا ہے تو فاسٹ فوڈ چھوڑ کر گھریلو کھانوں کی عادت اپنانی ہوگی۔

اس کے علاوہ ان کا معمول ہے کہ وہ شام کو جلد کھانا کھاتی ہیں اور وقت پر سونے کو ترجیح دیتی ہیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری نے پاکستان کا ایک اور مشہور گانا ”بول کفارہ“ کاپی کر لیا

وہ یوگا اور ذہنی سکون  پر بھی خاص توجہ دیتی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ حقیقی خوبصورتی صرف جسمانی صحت سے نہیں بلکہ باطنی سکون اور خوشی سے جڑی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp