امریکہ کے شہر جارجیا سے تعلق رکھنے والے ریکس جے پمفری نے دنیا کا سب سے بڑا جرابوں کا ذخیرہ جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ریکارڈ کے مطابق ریکس جے کے پاس 1,165 جوڑوں پر مشتمل منفرد جرابوں کا کلیکشن موجود ہے، یہ جرابیں ان کے گھر میں خاص الماری اور درازوں میں نہایت منظم انداز میں رکھی گئی ہیں۔
2050 میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیسے دکھیں گے، ہوشربا پیش گوئی کر دی گئی
جرابوں کا یہ حیرت انگیز ذخیرہ ریکس نے گزشتہ نو سال میں جمع کیا، وہ اپنی جرابوں کو رنگ اور ڈیزائن کے مطابق اس طرح سجاتے ہیں کہ ہر صبح آسانی سے کوئی منفرد جوڑا منتخب کر سکیں۔
ریکس نے کہا کہ یہ شوق شادی کے بعد شروع ہوا جب میری اہلیہ نے مجھے مہنگے جوتوں کی بجائے کم قیمت میں دلکش جرابیں جمع کرنے کا مشورہ دیا، ابتدا میں یہ محض دلچسپی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ ایک جنون کی صورت اختیار کر گیا۔
ریکس جے پمفری نے کہا کہ میں عام جرابیں نہیں بلکہ رنگ برنگی اور منفرد ڈیزائن والی جرابیں خریدتا ہوں، جن پر کھانے پینے کی اشیاء، کھیلوں کی ٹیمیں، ٹی وی شوز اور تہواروں کے تھیم بنے ہوتے ہیں۔
سنہرے بالوں والی ’’دلہن بھوت‘‘ کون ہے ؟
ریکس اور ان کی اہلیہ نے ریکارڈ کے اندراج کے لیے تمام جرابوں کو جم کے فرش پر ترتیب دے کر شمار کیا، جو تقریباً پورے باسکٹ بال کورٹ پر پھیل گئیں۔
ریکس نے کہا کہ جب میں ہر صبح جرابوں کا انتخاب کرتا ہوں، تو یہ صرف لباس کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ ایک نیا موڈ، چھوٹی سی مہم اور خوشی کی وجہ بن جاتا ہے۔