آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی

chat gpt

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے طلبا میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے اے آئی پلیٹ فارم تک مفت رسائی دے دی۔

برطانیہ کی تاریخی یونیورسٹی اس اقدام کے بعد طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت میں رسائی دینے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی۔

ذرائع کے مطابق تمام طلبا اور اسٹاف کو چیٹ جی پی ٹی ای ڈی یو (خاص ورژن جو تعلیمی اداروں کے لیے بنایا گیا جس میں ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے سخت ضوابط طے کیے گئے ہیں) سسٹم تک رسائی دی جائے گی۔

چیٹ جی پی ٹی کی لانچ اور مقبولیت کے بعد تعلیم کے شعبے میں اس پلیٹ فارم کو نقل کے لیے استعمال کیے جانے کے امکانات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ

آکسفورڈ یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر فار ڈیجیٹل این ٹریفتن کا کہنا تھا کہ اسٹاف اور طلبا کی ایک بڑی تعداد پہلیہی جنریٹیو اے آئی کا استعمال کر رہی ہے۔ یونیورسٹی اس سہولت کو ایک محفوظ ماحول میں ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں