پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کی ٹیم نے شکست دیکر ون ڈے سیریز جیت لی، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو ڈی ایل قانون کے تحت جیت کیلئے 313 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جو پورا نہ کرسکی، پوری ٹیم 287 رنز پر آئوٹ ہوگئی سیریز کا آخری ون ڈے میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستانی اوپنر سدرہ امین نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دوسری سنچری اسکورکرلی۔
سدرہ نے صرف 97 گیندوں پر 101 رنز بنائے، جس میں 12 دلکش چوکے شامل تھے،اس سے قبل سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھی سدرہ امین نے 122 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح کے قریب پہنچایا تھا۔
مسلسل دو سنچریاں بنانے کے بعد سدرہ امین کا شمار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سب سے کامیاب بلے بازوں میں ہونے لگا ہے انکی فارم سیریز میں قومی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
دوسرے ون ڈے میں سدرہ امین نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور اپنی تکنیک اور اسٹروک پلے سے شائقین کرکٹ کو متاثر کیا۔ ان کی بیٹنگ کے دوران جنوبی افریقی بولرز دباؤ کا شکار دکھائی دیے۔
ایشیا کپ، بھارت نے عُمان کو جیت کے لئے 189 رنز کا ہدف دے دیا
ساؤتھ افریقہ کی کھلاڑی تزمن برِٹس نے آج (19 ستمبر 2025) اپنی تیسری مسلسل ون ڈے سنچری بنائی اگراُسی طرح سدرہ امین اگلے ون ڈے میں بھی سنچری بنا لیں تو وہ بھی یہ ریکارڈ برابر کر سکتی ہیں۔
دنیا کی پہلی خاتون کرکٹرجس نے ون ڈے کرکٹ میں چارمسلسل سنچریاں بنائیں وہ ایمی سیٹرتھویٹ ہیں، جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔
