بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔
پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی لیکن بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا ، ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔
190 ملین پائونڈز کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواست 25 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
پمز اسپتال کی ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔ میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔
