متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 (asia cup)کے سپر فور مرحلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
سپر فور مرحلے کا پہلا میچ 20 ستمبر کو بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، 21 ستمبر کو ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت دبئی میں ہی مدمقابل آئیں گے۔
22 ستمبر آرام کا دن ہوگا،23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ابوظہبی میں آمنے سامنے آئیں گی، 24 اور 25 ستمبر کو بنگلا دیش کی ٹیم بالترتیب بھارت اور پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی، یہ دونوں میچز دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں بارش کا امکان نہیں ،محکمہ موسمیات
سپر فور مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں فائنل میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
