محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون(moon soon) کا سلسلہ ملک کے زیادہ تر حصوں سے اختتام پذیر ہو چکا ہے،آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں بارش کا امکان نہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات(met office) کا کہناہے کہ پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔
اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں رات کا درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے،دن کے اوقات میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔
قبل ازیں ڈی جی پی ڈی ایم اے (pdma)عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون سیزن ختم ہوچکاہے ،آئندہ ہفتے بارش کاامکان نہیں ،سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اب نکلنا شروع ہوگیاہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریاؤں میں پانی کابہاؤ معمول پرآگیاہے،دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہے،موٹروے ایم فائیو سیلاب کے باعث متاثر ہوئی،متاثرہ سیکشن کوکلیئرکرنےکا کام جاری ہے۔
انجری نے تیاری اور فٹنس کو متاثر کیا،ارشد ندیم
موٹروے پرکسی بریچ کافیصلہ نہیں ہوا،ٹیکنیکل ٹیم نے صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے۔