ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکٹ نے 88.16 میٹر کی تھرو لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
جاپان کے شہر ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل ہوا۔گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرس نے 87.38 میٹر کی تھرو سے سلور میڈل جیتا،امریکہ کے کرٹیس تھامسن نے 86.67 میٹر کی تھرو لگا کر کانسی کا تمغہ جیتا۔بھارت کے نیرج چوپڑا 84.03 میٹر کی تھرو کے ساتھ 8 ویں نمبر پر رہے،قومی اتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن مقابلے میں 10 ویں نمبر پر رہے۔
پہلی تھرو
پاکستان کے ارشد ندیم نے 82.73 میٹر کی پہلی تھروپھینکی جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑانے 83.65 میٹر کی پہلی تھروپھینکی۔
اسی طرح امریکی کھلاڑی نے 86.67میٹر کی سب سےبڑی تھروپھینکی،بھارتی کھلاڑی سچن یادیونے86.27میٹرکی تھرو پھینکی،ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی پہلی تھرو مکمل کرلی۔
دوسری تھرو
ارشد ندیم کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی،نیرج چوپڑانے 84.3 میٹر کی دوسری تھروپھینکی،بھارتی کھلاڑی سچن یادیو کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔
تیسری تھرو
ارشد ندیم نے 82.75 میٹر کی تیسری تھروپھینکی،نیرج چوپڑا کی تیسری تھرو ضائع ہو گئی۔
چوتھی تھرو
ارشدندیم کی چوتھی تھروفاؤل ہوگئی۔
