ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کے چچاکا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔
قبرستان میں بات کرتے ہوئے عمر شاہ کے چچا نے بتایا کہ جس رات عمر کا انتقال ہوا اس رات وہ بالکل ٹھیک تھا، عمر کو رات تک ہلکی سی بھی کہیں کوئی تکلیف نہیں تھی۔
وہ سکون سے سو رہے تھے، لیکن رات اڑھائی بجے اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی، انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں صرف تیس منٹ کے اندر ہی ان کا انتقال ہو گیا۔
عمر کے چچا نے مزید کہا کہ یہ لمحہ ان کے اور گھر والوں کے لیے بہت تکلیف دہ ہے، پورا پاکستان عمر کے انتقال کی خبر سن کر غمزدہ تھا اور اسی سلسلے میں انہیں کئی لوگوں کی کالز بھی موصول ہوئیں۔
انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ خاص طور پر عمر کے والدین کے لیے دعائیں کریں، کیونکہ یہ ان کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں استحکام
واضح رہے عمر شاہ اپنے بڑے بھائی اور ساتھی ننھے اسٹار احمد علی شاہ کے ساتھ پروگراموں میں حصہ لیتے تھے اور سوشل میڈیا پر مشترکہ مواد تخلیق اور شیئر کرتے تھے۔
View this post on Instagram
