پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اہم دفاعی معاہدہ نہ صرف عالمی اور قومی میڈیا پر زیر بحث ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس معاہدے کی دھوم مچی ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب بیرونی جارح کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہوں گے، ایک کی سالمیت پر حملہ دوسرے کی سالمیت پر حملہ تصور ہوگا۔
معاہدے نے نہ صرف دونوں اسلامی برادر ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے کہ بلکہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سیاسی اور دفاعی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔
بھارت کیلئے پاک سعودی معاہدہ سرپرائز تھا، مشاہد حسین سید
اسی ضمن میں سوشل میڈیا پر بحث چل پڑی ہے کہ خطے کے دو بڑے ممالک ممکنہ طور پر پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کے اہم معاہدے کرنے جار ہے ہیں۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان ممالک میں متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں۔
🚨BREAKING: UAE and Qatar set to join Saudi Arabia in a landmark joint defence pact with Pakistan. pic.twitter.com/j0WAG03REY
— The Daily CPEC (@TheDailyCPEC) September 18, 2025
واضح رہے کہ وسطی ایشیائی اور عرب ریاستیں کا دفاع علاقائی اور عالمی طاقتوں سے مظبوط دفاعی تعاون سے جڑا ہے اور پاکستان نہ صرف اس خطے کی اہم دفاعی طاقت ہے بلکہ اسلامی دنیا کی واحد نوکلیئر پاور بھی ہے۔
پاک سعودی عرب معاہدے کے ممکنہ اثرات کا بغور جائزہ لیں گے، بھارت
دوسری جانب پاکستان نے امسال مئی میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر خطے اپنی دفاعی برتری کا ٹھوس ثبوت بھی پیش کیا ہے۔
