ملکی مالیاتی منڈیوں میں بدھ کے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا اور 281 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
بھارت امریکا تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج (بدھ)سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔ دن بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام منفی ہوا۔ مارکیٹ میں 100 انڈیکس 3 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا اور 1 لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ اس وقت عالمی معاشی حالات، خطے کی سیاسی صورتحال اور مقامی سطح پر جاری مالیاتی مشکلات سے جڑا ہوا ہے۔
